14 نومبر 2026 - 10:33
امام جمعہ نجف: ایران خطے میں قائم و دائم رہے گا، عراق اپنے مفادات غیر ملکیوں کی خوشنودی پر قربان نہ کرے

نجف اشرف کے امام جمعہ سید صدرالدین قبنچی نے امریکہ کی علاقائی مداخلت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے فیصلے غیر ملکی دباؤ کے بجائے اپنے قومی مفادات اور عوام کے جذبات کو مدنظر رکھ کر کیے جانے چاہییں۔ انہوں نے بغداد اور تہران کے درمیان تعلقات منقطع کرنے کی کوششوں پر بھی اعتراض کیا۔

اہل بیت(ع) عالمی خبر رساں ایجنسی ابنا کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ سید صدرالدین قبنچی نے اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبوں میں سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے حکومتی فیصلوں میں پائے جانے والے اتار چڑھاؤ پر تنقید کی اور عراقی عوام کے مفادات کے تحفظ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تزویراتی تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے الشیب (چذابہ) اور مندلی (سومار) جیسی سرحدی گزرگاہوں کی بندش اور دوبارہ کھولے جانے کے طریقۂ کار پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں سے متعلق فیصلے اعلیٰ سطح سے آنے والی ہدایات یا بیرونی دباؤ کے زیرِ اثر نہیں ہونے چاہییں۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عراق کی سرحدی گزرگاہوں پر دباؤ کی پالیسی کو واشنگٹن کی ان کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے جن کا مقصد ایران کے ہمسایہ ممالک کے علاقائی روابط محدود کرنا اور عراقی عوام کے معاشی حالات پر دباؤ ڈالنا ہے۔

نجف کے امام جمعہ نے امریکہ کے اسی مداخلت پسندانہ طرزِ عمل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عراق کے قومی مفادات اور عوامی جذبات کو سنجیدگی سے مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے فیصلوں کو بیرونی طاقتوں کے دباؤ سے دور رکھا جائے۔

سید صدرالدین قبنچی نے بغداد اور تہران کے روابط منقطع کرنے کے لیے بیرونی دباؤ پر تنقید کرتے ہوئے کہا:

’’ایران خطے کا ایک مستقل اور قائم رہنے والا ملک ہے اور عراق کو غیر ملکیوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے قومی اور تاریخی مفادات قربان نہیں کرنے چاہییں۔

انہوں نے الشیب سرحدی گزرگاہ کی بندش سے ہونے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ پابندیوں اور مسلط کردہ دباؤ کو قبول کرنے کا نتیجہ صرف عراق کی معیشت اور عوام کے روزگار کو نقصان پہنچنے کی صورت میں نکلے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha